حکومت سندھ نے 15 دن کے لئے ریستوران اور شاپنگ مالز بند رکھنے کا حکم جاری کر دیا۔
اے آر وائی نیوز کی خبر کے مطابق ، سندھ میں ناول کورونا وائرس (کووڈ ۔19) کے مزید کیسوں کی نشاندہی کے ساتھ صوبائی حکومت نے منگل کو صوبے بھر میں ریستوراں اور شاپنگ مالز کو 15 دن کے لئے بند رکھنے کا حکم دیا ہے۔
حکومت نے کے الیکٹرک کو ہدایت کی ہے کہ وہ شہر میں ریستوران اور شاپنگ مالز کی بندش کے دوران بجلی کی بلاتعطل فراہمی کو یقینی بنائے۔ تاہم تمام گروسری اسٹور چوبیس گھنٹے کھلے رہ سکتے ہیں۔
صوبہ بھر میں سبزیوں ، پھلوں ، مچھلی اور گوشت کے بازار بھی کھلے رہیں گے۔
اس بیماری سے نمٹنے کے لئے نئے اقدامات کا اعلان کرتے ہوئے وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے کہا کہ کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیےسنجیدہ کوشش کی ضرورت ہے۔ اس خدشہ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اگر کووڈ-19 پھیل گیا تو صوبے کا صحت کا بنیادی ڈھانچہ اس سے نمٹنے کے قابل نہیں ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ وہ دوسروں تک وائرس کے انتقال کوروکنے کی احتیاط کے طور پر لوگوں کو اپنے گھروں تک محدود رکھنا چاہتے ہیں۔
صوبائی حکومت نے جمعرات سے سرکاری دفتر بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے جس کا نوٹیفکیشن جلد ہی صوبائی چیف سکریٹری کی طرف سے جاری کیا جائے گا۔ انٹرا سٹی بس سروسز کو بند کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔
سندھ میں اب تک سب سے زیادہ 172 کوویڈ 19 واقعات رپورٹ ہوئے ہیں۔
صوبائی حکومت کے ترجمان مرتضی وہاب نے بتایا کہ تفتان سے سکھرواپسی پر کورونا وائرس کے ٹیسٹ لینے والے 274 زائرین میں سے 134 افراد میں اس بیماری کی تشخیص ہوئی جبکہ 140 کو تندرست قرار دیا گیا۔


No comments :