کورونا وائرس
کورونا وائرس، وائرسوں کا ایک بڑا کنبہ ہے۔ اس سے کچھ لوگوں میں سانس کی بیماری پیدا ہوتی ہے جس میں ہلکے نزلہ زکام سے لے کر شدید بیماریاں تک شامل ہیں۔
کووڈ 19 کی طرح ناول کورونا وائرس، وائرس کی نئ شاخ ہے جس کی شناخت انسانوں میں پہلے نہیں کی گئی۔ اس کا مطلب ہے کہ لوگوں کے پاس اس کے لیے کوئی تدارک نہیں ہے اور اس کی کوئی خاص ویکسین یا علاج بھی موجود نہیں ہے۔
کووڈ-19 اور زکام میں فرق
کچھ حد تک کووڈ١٩ انفلوئنزا کی طرح ہی ہے (جسے فلو بھی کہا جاتا ہے) لیکن ان میں کچھ اہم فرق بھی ہے۔
مماثلت
دونوں ہی سانس کی بیماری کا سبب بنتے ہیں
دونوں ناک اور منہ سے چھوٹی چھوٹی بوندوں سے پھیلتے ہیں
دونوں خسرہ کے برخلاف ذیادہ دوری میں ہوا کے ذریعے نہیں پھیلتے
فرق
کووڈ - 19 انفلوئنزا کی طرح موثر انداز میں منتقل ہوتا دکھائی نہیں دیتا
ایسا لگتا ہے کہ صرف علامات کے حامل افراد ہی بیماری پھیلاتے ہیں
اس کے پھیلاؤ پر قابو پانا اس وقت ممکن ہے جب علامات کے حامل افراد الگ تھلگ ہوجائیں۔
کووڈ - 19 کے لیے کوئی خاص ویکسین یا علاج موجود نہیں ہے۔
کوویڈ ۔ 19 فلو سے زیادہ واقعات میں شدید بیماری اور اموات کا سبب بنتا ہے۔
اوسطا کووڈ ١٩ کے نتیجے میں ہر 100 واقعات میں 1 سے 2 اموات ہوتی ہیں
فلو کے نتیجے میں ہر ایک ہزار فلو میں سے 1 کی موت ہوتی ہے
چونکہ کووڈ - 19 سنگین بیماری کا سبب بن سکتا ہے ، لہذا یہ ضروری ہے کہ اسے پھیلنے سے روکیں اورعلامات کے حامل افراد کو دوسروں سے دور رکھا جاۓ۔


No comments :