کام کرنے کا شوق دوبارہ کیسے بیدار کریں؟

کام کرنے کا شوق دوبارہ کیسے بیدار کریں؟

آپ جس کام سے محبت کرتے ہیں اس کا شوق
ماند پڑنا انوکھی بات نہیں ہے ، تاہم  آپ  اپنے شوق کو  کئی طریقوں سے بیدار رکھ سکتے ہیں۔



کسی نئے چیلنج سے نمٹتے وقت آپ کے پاس
جو حوصلہ اور تجسس ہوتا ہے وہ کام کے لیے آپ کے جذبے کو پھر سے جگانے کے لیے کافی ہو
سکتا ہے۔



نمک کشید کرنے کا منظر
 



گیلپ کی طرف سے 142 ممالک میں کی گئی ایک تحقیق سے پتہ چلتا ہے کہ صرف 13 فیصد ملازمین کام پر مصروف رہتے ہیں۔ مطلب یہ کہ اگر
آپ اس مضمون کو پڑھ رہے ہیں تو اس بات کا غالِب امکان ہے کہ آپ بھی اپنے کام کے بارے
میں پرجوش نہ ہوں۔



خوش قسمتی سے ان لوگوں کے لیے امید  موجود ہے
جو خود کو اس قسم کے ہنگامے میں پاتے ہیں اور اس سے چھٹکارا پانا چاہتے ہیں۔ خاص طور
پر جب بات ان لوگوں کی ہو جو کبھی اپنے کام کی قدر کرتے تھے لیکن کسی نہ کسی طرح اس
قدر کو کھو بیٹھے۔ اگر آپ ان لوگوں میں سے ہیں جو کام پر طویل عرصے سے کھوئی ہوئی مصروفیت
کو دوبارہ حاصل کرنا چاہتے ہیں تو ترکیب کو جاننے کے لیے اس مضمون کو مکمل پڑھیں۔



اپنے جذبے کو کیسے زندہ کریں؟



اگر آپ کو روزانہ صبح کام کے لیے بستر
سے اٹھنے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے یا کام پر آپ کا دن برا گزرتا ہے، تو پہلا
قدم یہ تسلیم کرنا ہے کہ آپ پہلے کی طرح پرجوش نہیں ہے۔



کچھ وقت کے لیے رکیں اور سوچیں کہ کام
پر ان مسائل کی وجہ کیا ہے؟ مثبت تبدیلی پیدا کرنے کے لیے آپ کو پہلے اس بات کا جائزہ
لینا چاہیے کہ کام کی جگہ یا آپ میں کیا غلط ہے؟



ایک بار جب مسئلہ کی وجہ واضح ہو جائے
تو اپنی زندگی کے اس مشکل وقت سے نمٹنے کے لیے اپنے آپ میں اور اپنے کام کے ماحول میں
چھوٹی چھوٹی تبدیلیاں کرنا شروع کریں۔



کچھ لوگوں کے لیے شوق کی کمی ان کے کیریئر
کو تبدیل کرنے کا سبب بن سکتی ہے۔ لیکن ایسا کرنا ہر ایک کے لیے ہمیشہ آسان نہیں ہوتا۔
خوش قسمتی سے حالیہ مطالعات سے پتہ چلتا ہے کہ کچھ لوگ قدرتی طور پر اپنے جذبے اور
حوصلہ افزائی کے لیے "ترقی پذیر حکمت عملی" کا اطلاق کرتے ہیں۔ ان حکمت عملیوں
کو لاگو کرنے کے بہت سے طریقے ہیں۔



سوچ اور رویے میں فرق



پہلا مطالعہ امریکی ریاست آسٹن میں یونیورسٹی
آف ٹیکساس میں نفسیات کی پروفیسر پیٹریشیا چن کی طرف سے کیا گیا۔ چن کی تحقیق نے جذبے
کے بارے میں دو مختلف ذہنیتوں کے کارفرما ہونے کا جائزہ لیا۔



نام نہاد "فٹ تھیورِسٹ" اس
خیال کے حامل ہوتے ہیں، "مجھے یقین ہے کہ ہر فرد کے لیے ایک مخصوص کام ہے، اور
مخصوص کام کی تلاش کرنا کام میں کسی کی خوشی اور کامیابی کا تعین کرتا ہے"۔



اس کے برعکس، "ڈیویلپ تھیورسٹ"
کے بیان سے اتفاق کرنے کا زیادہ امکان ہے جیسے کہ 
"مجھے یقین ہے کہ جذبہ کام کی کسی بھی منتخب لائن کے اندر سیکھنے کے عمل
کے ذریعے پیدا ہوتا ہے۔ جو کوئی اپنے کام میں جتنا بہتر ہوتا جائے گا، اتنا ہی زیادہ
اس پیشے سے محبت کرنے لگے گا"۔
 



چن کے نتائج جذبے کو بحال کرنے کے کچھ
مزید طریقے تجویز کرتے ہیں۔ دو بہت ہی مفید طریقے "صحیح مقصد کا انتخاب"
اور "خود نتیجہ خیزی" ہیں۔ یہ خاص طور پر اس وقت مفید ثابت ہوتی ہیں جب آپ
کسی نئے پروجیکٹ سے مغلوب محسوس کرتے ہیں، جس میں چیلنج اتنا بڑا اور انعام اتنا دور
ہوتا ہے کہ آپ کو اس کے لیے جوش و جذبہ حاصل کرنے کے لیے جدوجہد کرنی پڑتی ہے۔








مسئلے کو پہچاننے کی کوشش کریں



ہر دن کے آخر پر اپنی کارگزاری پر غور
کریں۔ ممکن ہو تو دن بھر کے احوال کو ایک کاغذ پر اتارنے کی کوشش کریں۔ لوگوں اور
کام کے ساتھ اپنے رویے کا تجزیہ کریں۔ ہو سکتا ہے آپ کی عدم دلچسپی کا سبب آپ کا
غصیلا مزاج ہو۔



ایک بہت ہی عام رجحان ناکامی کا خوف ہے
جس کی وجہ سے لوگ نئے چیلنجوں کو قبول نہیں کرتے اور تبدیلی سے ڈرتے ہیں۔ اپنے آپ سے
پوچھیں کہ کیا آپ اس طرح کے غیر معقول خوف کی وجہ سے اپنے کیریئر میں ایک قدم آگے بڑھنے
کے متعدد مواقع سے محروم ہوئے ہیں۔



اگر آپ یہ جاننے میں کامیاب ہو جائیں کہ
مسئلہ درحقیقت اپنی صلاحیتوں کے بارے میں آپ کے شکوک و شبہات ہیں، تو ان کو دور کریں۔
اس طرح آپ کو ایک بار پھر اپنے کام کے بارے میں پرجوش محسوس کرنے کے لیے بہت ضروری
خود کی آگاہی حاصل ہو سکتی ہے۔



کام کے مختلف پہلو تلاش کریں



اپنے کام کے بارے میں پرجوش نہ ہونے کی
ایک وجہ یہ بھی ہو سکتی ہے کہ کچھ عرصہ پہلے جو چیز آپ کو اس میں راغب کرتی تھی وہ
اب آپ کو اپنی طرف متوجہ نہیں کر پاتی۔ یہ کوئی انوکھی بات نہیں ہے کیونکہ زندگی کے
مختلف مراحل میں داخل ہوتے ہی ہماری ترجیحات بدل جاتی ہیں۔ بہر حال، کسی بھی کام کے
بہت سے پہلو ہو سکتے ہیں جن کی بدولت کام میں اپنی دلچسپی کو قائم رکھا جا سکتا ہے۔



مثال کے طور پر، ایک ویب ڈویلپر اپنے کیریئر
کا آغاز ویب ڈویلپمنٹ میں پروگرامنگ کی مخصوص دلچسپی کے ساتھ کر سکتا ہے، لیکن آہستہ آہستہ اپنی
دلچسپی کو مستقبل کے ڈویلپرز کے لیے ٹرینر کے طور پر خدمات سرانجام دینے میں ڈھال سکتا
ہے۔ اس طرح ویب ڈویلپمنٹ کے لیے محبت تو باقی رہتی ہے لیکن اب توجہ خود ڈویلپمنٹ کرنے سے
ہٹ کر علم اور تجربے کو نئے سیکھنے والوں تک پہنچانے پر مرکوز ہو گئی ہے۔



دوسرے الفاظ میں جب لوگ اپنی مہارت کے
شعبے میں مختلف کردار ادا کرتے ہیں تو ان کا کام نئے انداز اپنا سکتا ہے۔



اپنے مقصد پر نظر رکھیں



ہر کام میں ایسی چیزیں ہوتی ہیں جو ہم
کرنا پسند کرتے ہیں اور ایسی چیزیں  بھی جن سے ہم نفرت کرتے ہیں۔ بدقسمتی سے بہت سے معاملات
میں مؤخر الذکر ہمارے روزمرہ کے کام میں ہمارے وقت اور توانائی کا ایک اہم حصہ ضائع
کر دیتی ہیں۔



ہم سب کے ذمہ ملازمت، کاروبار اور خانہ
داری کے فرائض ہوتے ہیں۔ اور ہم اکثر "فائر فائٹنگ" یا فوری معاملات کو نمٹانے
اور درپیش بحرانوں سے نمٹنے میں مشغول رہتے ہیں۔ جب اس طرح کی "فائرفائٹنگ"
کا مرحلہ زیادہ عرصے تک برقرار رہتا ہے، تو ہم عام طور پر تھکاوٹ اور عدم دلچسپی محسوس
کرتے ہیں۔



اس کا حل یہ ہے کہ آپ اپنے کام میں اپنے
مقصد اور کردار کو دوبارہ ترتیب دیں اور ان متفرق مسائل سے اپنی توجہ ہٹا لیں جو بنیادی
طور پر آپ کے کام کا حصہ نہیں ہیں۔ اگر آپ اپنے اصل محرک یا اہداف کو پہچاننے میں کامیاب
ہو جاتے ہیں تو اس سے کام میں دلچسپی اور جذبہ قائم رکھنے میں مدد ملتی ہے۔



ایک بار جب آپ یہ سمجھ لیں کہ یہ وہ اقدامات
ہیں جو واقعی مقصد کے حصول میں معاون ثابت ہوں گے تو آپ دیکھیں گے کہ نہ صرف تکلیف
دہ امور بھی زیادہ قابل برداشت ہوں گے بلکہ انہیں برداشت کرنا بھی خوشگوار احساس ہو گا۔


مینٹل ٹائم ٹریول سسٹم

آئیے حال کو بہتر کرنے اور مستقبل کو تخلیق کرنےکے لیے اپنے ماضی میں جھانکتے ہیں۔

ہم میں سے ہر ایک کی ایک ٹائم مشین ہے، ہے ناں؟

جوچیز ہمیں پیچھے لے جاتی ہے وہ ہماری یادیں ہیں۔۔۔

اور جو چیز ہمیں آگے بڑھاتی ہے وہ ہمارے خواب ہیں۔   مزید پڑھیے۔۔۔




اضافی کام دوسروں کو کرنے دیں



جن چیزوں کو کرنا آپ پسند نہیں کرتے ان
سے نمٹنے کا ایک دوسرا طریقہ یہ ہے کہ انہیں اپنی ٹیم کے دوسرے لوگوں کے حوالے کردیں
جو انہیں بہتر انداز سے کر سکیں۔ اگر آپ خود باس ہیں اور آپ کے ماتحت کچھ افراد ہیں
تو ان کو اس طرح کے یا دوسرے معمولی کام سونپنا آپ کے لیے آسان ہوگا جیسے فارم فلنگ،
فائلنگ اور دیگر انتظامی معاملات کو سنبھالنا۔



لیکن اگر آپ مالک نہیں ہیں اور اپنے ماتحت
کوئی ٹیم نہیں رکھتے تو اپنے سپروائزر یا ٹیم کے اراکین سے اس بارے میں بات کریں تا
کہ آپ جس کام کو اچھے انداز سے نہیں کر سکتے وہ دوسرے اراکین کو سونپ دیا جائے اور
آپ دوسرے کام میں اپنی مہارتوں اور توانائی کا استعمال کرسکیں۔



آرام کے لیے چھٹی لیں



اگر آپ اپنے کام سے محبت کرتے ہوں تب بھی
آپ تناؤ کے جسمانی اور نفسیاتی اثرات سے متاثر ہوئے بغیر نہیں رہ سکتے۔ طویل تناؤ آپ
کے جسم میں وسائل کو ختم کر دیتا ہے، آپ کے مدافعتی نظام کو کمزور کر دیتا ہے اور بالآخر
جسمانی بیماریوں اور ذہنی خرابیوں کی صورت میں ظاہر ہوتا ہے۔



یہ بات طے ہے کہ اگر آپ کی صحت خراب ہے
تو آپ اپنے پسندیدہ کام کو بھی جاری نہیں رکھ سکتے۔ اس طرح تونائی اور مستقل مزاجی
کی کمی کام میں دلچسپی ختم کرنے کا باعث بنتی ہے۔



جس کا منطقی حل یہ ہے کہ اپنے آپ کو بحال
کرنے کے لیے کافی آرام حاصل کریں۔ ایک مخصوص وقت کے لئے اپنے دماغ کو کام سے دور رکھیں۔
یہاں تک کہ کامیاب لوگ باقاعدہ چھٹیوں کے لیے وقت نکالتے ہیں اور کام سے دور گزارے
گئے وقت کو اہمیت دیتے ہیں۔



بہر حال، تعطیلات برائے تعطیلات کا رویہ
دانشمندانہ نہیں ہے۔ اس لیے آپ کو آرام حاصل کر لینے کے بعد تعطیلات کو ختم کرنا ہوگا،
کیونکہ ایک حد سے زیادہ تعطیلات میں گزارا گیا وقت مزید تھکاوٹ اور کام میں عدم دلچسپی
کا باعث بنتا ہے۔ تعطیلات کا مقصد کام کے لیے زیادہ پرجوش ہونا ہے نہ کہ کام سے دور
ہونا۔








کام میں توازن پیدا کریں



بعض اوقات آدمی سخت کام کی وجہ سے بہت
زیادہ دباؤ کا شکار ہوکر اپنا شوق کھونے لگتا ہے اور بعض اوقات کام اتنا معمول بن سکتا
ہے کہ اس کی دلچسپی معدوم ہونے لگتی ہے۔ جس کا حل صحیح توازن پیدا کرنا ہے۔



جیسا کہ ماہر نفسیات مہالی سکزینٹ مہالی کا ماننا ہے، ذہنی طور پر بہترین کارکردگی اس وقت حاصل کی جاسکتی ہے جب چیلنج بالکل
صحیح ہو - نہ تو بہت مشکل اور نہ ہی بہت آسان۔ دماغ کی یہ حالت "بہاؤ" کے
نام سے بھی جانی جاتی ہے۔  اس طرح کی کیفیت
اس وقت حاصل ہوتی ہے جب کوئی مکمل طور پر توجہ مرکوز کر سکتا ہو اور تفویض کردہ کام
سے پوری طرح لطف اندوز ہو سکتا ہو۔



آپ اپنے کام کو مختلف طریقوں سے کرنے اور
تجربہ کرنے کے لیے ان معمولات سے الگ ہو کر اپنے دماغ کو تھوڑا سا متحرک کر سکتے ہیں۔
متبادل طور پر اپنے باس کو نئے پروجیکٹ اور اسائنمنٹ کے لیے کہنے کی کوشش کریں یا
اگر آپ اکیلے کام کرتے ہیں تو انھیں خود تلاش کریں۔



کسی نئے چیلنج سے نمٹنے کے دوران آپ کے
پاس جو تحریک اور تجسس ہوتا ہے وہ کام کے لیے آپکے شوق کو بحال کرنے کے لیے کافی ہو
سکتا ہے۔



لوگوں سے ملیں، ان سے بات کریں



ایک بار جب آپ اپنے کام میں دلچسپی کھونا
شروع کر دیتے ہیں تو آپ تنہائی کا شکار رہنے لگتے ہیں اور اس سماجی میل جول کی کمی
کی بدولت آپ کی اپنے کام سے متعلق بیزاری میں اضافہ ہوتا ہے۔ اپنے آپ کو بند کرنے کی
بجائے اپنے ارد گرد کے لوگوں سے بات کرنے کی اضافی کوشش کریں۔



کام پر دوستی کو فروغ دینا زیادہ متحرک
کارکنوں اور بہتر پیداواری صلاحیت کا ضامن ہے۔ اگر آپ کا فی الحال کام پر کوئی قریبی
دوست نہیں ہے جس کو آپ اپنی عدم دلچسپی کے متعلق بتا سکیں تو کام پر دوسرے لوگوں کے
درمیان رہیں یعنی ان کے ساتھ نیٹ ورکنگ کریں۔ اس طرح آپ کو قریبی دوست حاصل کرنے میں
مدد مل سکتی ہے۔ یقیناً آپ کی حالت کو سمجھنے والے لوگوں کے ساتھ گہری بات چیت کرنے
کے علاوہ کوئی چیز آپکی زیادہ حوصلہ افزائی نہیں کرے گی۔



ممکن ہے کہ آپ کے دوست ان حالات سے گزر
چکے ہوں جو اس وقت آپ کو درپیش ہیں۔  اور وہ
آپ کو اپنے تجربے کی روشنی میں مطلوبہ مشورہ اور راہنمائی فراہم کر سکتے ہوں۔ اور دوسرے
آپ کو ایسے پراجیکٹ یا اسائنمنٹ فراہم کرکے جو آپ کے کام کی موجودہ صورتحال میں دستیاب
نہیں ہیں، آپ کو اپنی صلاحیتوں کو نکھارنے کے مواقع بھی فراہم کر سکتے ہیں۔



دوسروں کو سکھانا شروع کریں



ایسے حالات میں آپ یقیناً یہ بھی بھول
گئے ہوں گے کہ جب آپ نے پہلی بار شروعات کی تھی تو آپ کتنے سرشار تھے۔ پریشان ہونے
کی کوئی بات نہیں، کیونکہ اس طرح کی یادیں شاید اس وقت واپس آجائیں گی جب آپ اپنے کام
کے بارے میں کسی نئے کی رہنمائی کریں گے۔



یہ وہ وقت ہے جب آپ کو پتہ چل جائے گا
کہ وہ کیا چیز تھی جس کی وجہ سے آپ نے کام شروع کیا تھا۔ ایک بار جب آپ ان چیزوں کو
پہچاننے کے قابل ہو جاتے ہیں تو آپ اپنے جوش و جذبے کو دوبارہ حاصل کرنے میں کامیاب
ہو سکتے ہیں۔



تجربہ کار اور متاثر کن شخص سے رہنمائی
حاصل کریں



اگرچہ کسی جونیئر کے لیے بطور استاد خدمات
انجام دینا خود کو دریافت کرنے کا ایک کارآمد ذریعہ ہو سکتا ہے، لیکن ایک تجربہ کار
اور متاثر کن شخص سے رہنمائی حاصل کرنا آپ کے کام کے ساتھ محبت اور نفرت کے رویئے کو
مطلوبہ سمت مہیا کر سکتا ہے۔ ایسے رہنماؤں کو اپنے کیریئر میں کافی اتار چڑھاؤ سے گزرنے
کا تجربہ رہا ہوتا ہے اور وہ آپ کی صورتحال کو آپ کے مقابلے میں وسیع تر پسِ منظر میں
دیکھ سکتے ہیں۔



آپ کے لیے صرف اپنے کام کی جگہ پر ایک
رول ماڈل کے ساتھ غیر رسمی ملاقات کا بندوبست کرنا ہے۔ بلاشبہ، آپ کو کسی ایسے شخص
کو تلاش کرنے کی ضرورت ہوگی جو آپ کے کام سے متعلق مسائل کو آشکار کرنے کے لیے کافی
قابل اعتماد ہو، اس سے پہلے کہ آپ اسے اپنی راہنما ئی کے لیے منتخب کریں۔








کام کے دوران ہوئے خوشگوار تجربات کو یاد
کریں



جس طرح ہمیں ہمیشہ پھولوں کو سونگھنے کے
لیے وقت نکالنا چاہیے اور اپنی زندگی میں موجود چھوٹی چھوٹی نعمتوں کی قدر کرنی چاہیے،
اسی طرح ہمیں اپنے کام سے متعلق تمام خوبصورت چیزوں کو نوٹ کرنے کی عادت ڈالنی چاہیے۔



کام پر آپ کے ساتھ پیش آنے والی کسی بھی
اچھی چیز کو قلمبند کرنا ان تمام چیزوں کو بھی جاننے کا ایک اچھا طریقہ ہے جو آپ کو
بغیر کسی مشقت کے میسر رہیں۔ مثلاً فری لانس کی آزادی جو آپ کے ڈیزائننگ پروجیکٹ میں آپ کی لامحدود تخلیقی صلاحیتوں کا ایک آؤٹ لیٹ ہو سکتی ہے، آپ کی اپنی دستکاری
کو مزید نکھارنے کی صلاحیت اور یہاں تک کہ اپنی محنت کے ذریعے دنیا کی تشکیلِ نو کا
خیال۔



اس احساس کو یاد کریں جو آپ کے لیے ایک
خاص معنی رکھتا تھا جب آپ نے اپنے ڈیزایننگ کے مکمل پراجیکٹ کو اپنے کلائنٹ کے سامنے
رکھا یا وہ لمحہ بھی جب آپ کو اپنی تحریر میں اظہار خیال کرنے کے لیے صحیح الفاظ ملے۔



آپ کو جلد ہی احساس ہو جائے گا کہ یہ آپ
کے کام کے وہ پہلو ہیں جو آپ کے اطمینانِ قلب کا باعث ہیں، اور آپ کے شوق کو بیدار
کرنے اور آپ کی لگن کو دوبارہ بھڑکانے میں معاون ہیں۔



 

No comments :