کورونا وائرس کی علامات

کورونا وائرس کی علامات


کورونا وائرس کی علامات



سائنس دانوں نے تحقیق کی ہے کہ کورونا وائرس کی علامات ظاہر ہونے میں اوسطا پانچ دن لگتے ہیں۔۔





کورونا وائرس سے پیدا ہونے والی کووڈ ۔19 بیماری جو بخار، کھانسی اور سانس لینے میں دشواری کا سبب بن سکتی ہے پوری دنیا میں پھیل رہی ہے اور اس سے پہلے ہی 114،000 سے زیادہ افراد متاثر ہوچکے ہیں۔





Symptoms of Coronavirus/wikipedia










امریکی ٹیم نے اس بیماری کے بارے میں مزید معلومات کےلیے چین اور دیگر ممالک سے ملنے والی معلومات کا تجزیہ کیا ہے۔ جس کے مطابق زیادہ تر لوگوں پرتقریبا پانچ دنوں کے عرصہ میں اس بیماری کی علامات ظاہر ہوتی ہیں۔





جولوگ 12 دن تک علامت سے پاک رہتے ہیں ان کے جسم پرعلامات ظاہر ہونے  کا ا امکان تقریبا نہیں رہتا ، لیکن پھر بھی وہ متعدی بیماری کا سبب بن سکتے ہیں۔



محققین لوگوں کو مشورہ دیتے ہیں کہ متعدی بیماری ہوسکتی ہے خواہ ان میں  علامات ہوں یا نہ ہوں - دوسروں تک بیماری پہنچانے سے بچنے کے لیے 14 دن تک خود کو الگ تھلگ رکھیں۔







اگرلوگ اس ضابطے کی پیروی کرتے ہیں جو پہلے ہی برطانیہ اور امریکہ میں اپنایا گیا ہے، یہ اندازہ لگایا جاتا ہے کہ پندرہ دن تک قید رکھے جانے والے ہر 100 افراد میں سے ایک کو رہائی کے بعد علامات پیدا ہوسکتی ہیں۔





جان ہاپکنز بلومبرگ اسکول آف پبلک ہیلتھ سے تعلق رکھنے والے سرکردہ محقق پروفیسر جسٹن لیسلر نے کہا ہےکہ ان کے پاس مجموعی طور پر 181 واقعات پر مبنی  تاریخ کا سب سے بہتر "تیز رفتار" تخمینہ موجود ہے۔





لیکن انہوں نے کہا ہے کہ ہمیں اس وائرس کے بارے میں مزید جاننا چایے۔ ہماری تحقیق سے یہ واضح نہیں ہے کہ مجموعی طور پر کتنے افراد علامات ظاہرکرتے ہیں۔ ماہرین کا خیال ہے کہ زیادہ تر افراد جنہیں انفیکشن ہوتا ہے وہ صرف ہلکی بیماری میں مبتلا ہوتے ہیں۔ کچھ اسیمپوٹومیٹک ہوں گے یعنی وائرس لے جانے والے لیکن انہیں علامات کا سامنا نہیں کرنا پڑتا۔ لیکن یہ بیماری پہلے سے بیمارکچھ بزرگ افراد کے لئےتشویشناک یہاں تک کہ مہلک ہوسکتی ہے۔





پروفیسر جوناتھن بال جو نوٹنگھم یونیورسٹی میں مالیکیولر وائرس سے متعلق علم میں ماہر ہیں انہوں نے کہا ہے کہ اس تحقیق نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ زیادہ تر معاملات میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کوروکنے کے لئے علیدگی کی مدت 14 دن تک ہونی چاہیے۔ اوریہ ایک حوصلہ افزا پہلو ہے کہ اس بات کا بہت کم ثبوت ہے کہ اسسمپومیٹک مدت کے دوران لوگ باقاعدگی سے وائرس پھیلاتے ہیں۔







جب لوگوں کو واضح علامات جیسے کھانسی اور بخار ہوتا ہے تو لوگوں کو سب سے زیادہ متعدی بیماری سمجھی جاتی ہے۔ لوگوں میں علامات ظاہر کرنے سے پہلے کچھ پھیلاؤ ممکن ہوسکتا ہے لیکن ایسا نہیں ہے کہ وائرس پھیلنے کا یہ سب سے اہم طریقہ ہے۔





اپنے آپ کو بچانے اور انفیکشن کی روک تھام کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ بیمار لوگوں کے ساتھ قریبی رابطے سے گریز کریں، ہاتھوں کو دھوئے بغیراپنی آنکھوں ناک اور منہ کو چھونے سے گریز کریں، کھانسی اور چھینکوں کے وقت ٹشوکا استعمال کریں اور پھر انہیں ڈبے میں رکھیں اور اپنے ہاتھ دھو لیں اوراپنے ہاتھ اکثر صابن اور پانی سے دھوئیں۔


No comments :