لندن: مسلم لیگ (ن) کے سربراہ نوازشریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان پر لندن میں حملہ کردیا گیا۔
زخمی ڈاکٹرعدنان کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق ان کے سر ، چہرے اور سینے پر چوٹیں آئیں ہیں۔
ذرائع کے مطابق ، یہ افسوسناک واقعہ اس وقت پیش آیا جب دو نقاب پوش افراد نے پارک لین میں ڈاکٹر عدنان پر دھات کے راڈ سے حملہ کیا۔
لندن پولیس نے بتایا کہ انہیں حملے کے بارے میں رپورٹ موصول ہوئی ہے۔
وہ معمول کی شام کی سیر کے لئے جا رہے تھے کہ ماسک پہنے دو افراد نے پیچھے سے ان پر حملہ کردیا۔ حملہ آوروں نے ان کوگھونسہ مارکر زمین پر گرایا اور دھاتی راڈ سے سرزخمی کردیا۔
پولیس نے حملے کی شکایت موصول ہونے کی تصدیق کی ہے۔ ایمبولینس سروس کے ذریعے ڈاکٹر عدنان کو اسپتال لے جایا گیا۔ ایمبولینس سروس والوں نے حملہ کی تصدیق کردی ہے۔
ڈاکٹر خان پر میفیر میں آسٹن مارٹن شوروم کے باہر حملہ کیا گیا تھا۔ انہیں کئی ہفتوں سے فون پر دھمکیاں مل رہی تھیں۔ ذرائع کے مطابق انہوں نے ثبوت پولیس کے حوالے کردیئے ہیں۔
شریف خاندان کے ترجمان نے ڈاکٹر عدنان خان پر حملے کی تصدیق کردی ہے۔ ترجمان نے کہا ہے “بزدلانہ حملہ قابل مذمت ہے۔ ڈاکٹر عدنان کو ان کے نمبر پر دھمکی آمیزپیغام موصول ہورہے تھے۔ ہم قانونی حدود میں رہتے ہوۓ اس نوعیت کے حملوں کا جواب دینے کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔


No comments :