برطانیہ کے رکن پارلیمنٹ نے کووڈ-19 کے بحران
کے دوران مسلمانوں کے ساتھ روزہ رکھ کر حمایت کا مظاہرہ کیا
لندن: برطانیہ کی پارلیمنٹ کے رکن سر ایڈورڈ
جوناتھن ڈیوی نے ہفتے کے دن روزہ رکھا اورآن لائن افطاری میں حصہ لے کر30 لاکھ
افراد کی ملک کی مسلم برادری کی حمایت کی۔
ایڈ ڈیوی ، جو لبرل ڈیموکریٹ رہنما اور کنگسٹن
اور سربیٹن کے لئے پارلیمنٹ کے رکن پارلیمنٹ ہیں ، نے طلوع آفتاب سے غروب آفتاب تک
کھانے پینے سے پرہیز کرتے ہوئے حصہ لیا اور پھر اپنے تجربے کو آن لائن شیئر کیا۔
اس کا مقصد برطانیہ کی مسلم کمیونٹی کے ساتھ
اظہار یکجہتی کرنا تھا ، جو بند دروازوں کے پیچھے محصور رہ کررمضان کے روزے رکھنے
پر مجبور ہیں ، افطار کے لئے دوستوں اور جاننے والوں کے گھر جمع نہیں ہوسکتے یا
مسجد میں نہیں جا سکتے۔
لبرل ڈیموکریٹ پارٹی کی برطانوی - پاکستان کی
کونسلر حنا بخاری نے ، پارٹی کے پہلے روزے کا اہتمام کیا۔
بخاری نے کہا ، "یہ پہلا موقع ہے کہ برطانیہ
کی کسی بڑی سیاسی پارٹی نے پارٹی کی زیرقیادت افطاری کی اور ممبروں کو رضاکارانہ
طور پر اس طرح
روزہ رکھنے کی ترغیب دی - یہ ایک انتہائی اہم سنگ میل ہے۔"
بخاری کے والد ناز 1960 میں پاکستان کے شہر سیالکوٹ
سے برطانیہ آئے تھے اور برطانیہ میں پہلے غیرملکی ہیڈ ٹیچر تعینات ہوۓ۔ جب انہوں
نے تعلیم کے شعبے پر بجٹ میں کٹوتی کے
اثرات کو محسوس کیا تو اپنی بیٹی کو سیاست میں شامل ہونے کی ترغیب دی۔
دی نیوز سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا:
"پاکستانیوں نے برطانیہ میں ہر طرح کے شعبوں میں بھرپورکردار ادا کیا ہے۔ میرے
والد نے ہمیشہ وسیع تر معاشرے میں مثبت شراکت کے لئے ہماری حوصلہ افزائی کی باوجود
اس کے کہ برطانیہ ان کے لیے ثانوی ملک تھا اور میں آج اس بات کا واضح ثبوت ہوں۔"
"مثبت رویوں کے ذریعہ ہم مختلف برادریوں کے
مابین تفہیم اور احترام کے جذبے
کوپروان چڑھا سکتے ہیں۔"
ڈپٹی ممبر پارلیمنٹ ڈیوی نے دی نیوز کو بتایا:
"جب حنا نے رمضان المبارک کے دوران مسلمانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کی تجویز دی
تو ایسا کرنا اچھا لگا، خاص طور پراس سال کورونا وائرس لاک ڈاؤن کے دوران۔"
"مجھے اعتراف کرنا ہوگا کہ مجھے روزہ رکھنا آسان
نہیں رہا اور ایک موقع پر
تھوڑا سا پانی بھی پیا - یہ یقینی طور پر ہمیں روزانہ
بھوکے رہنے والے لوگوں کے لیے احساس دلاتا ہے جن کو کھانے اورپانی کی کمی ہے۔"
اس سلسلے میں مسلم کونسل آف برطانیہ (ایم سی
بی) کے سکریٹری جنرل ہارون رشید جنہوں نے اس تقریب میں حصہ لیا ، نے کہا: "ایڈ
ڈیوی اور ان کے ساتھیوں کے ساتھ مسلمانوں کی یکجہتی کے لئے ورچوئل افطار میں شامل
ہونا خوشی کی بات ہے۔"
انہوں نے کہا کہ یہ سمجھنے کے لئے کہ مسلمان
اپنے روز مرہ کے کاروبار کو جاری رکھنے کے دوران کھانے پینے سے پرہیز کے باوجود
اپنا فرض کس طرح نبھاتے ہیں' ان کا پورے
دن کا روزہ رکھ کر مشاہدہ کرنا خوشی کی بات ہے۔
روزہ میں شریک افراد نے برطانیہ میں بھوک سے
نپٹنے والے خیراتی اداروں کے لئے بھی رقم اکٹھی کی۔


No comments :