امریکہ نے کرونا کے علاج کے لیے'ریمڈیسِور' کی ہنگامی بنیادوں پرمنظوری دی ہے

امریکہ نے کرونا کے علاج کے لیے'ریمڈیسِور' کی ہنگامی بنیادوں پرمنظوری دی ہے


امریکہ نے کرونا کے علاج کے لیے'ریمڈیسی وِر' کی ہنگامی بنیادوں پرمنظوری دی ہے






ریمڈیسی وِر







صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جمعہ کو اعلامیہ جاری کیا کہ امریکی ریگولیٹرز نے ریمڈیسی ویر کو کووڈ 19 کے خلاف ہنگامی استعمال کے لیے تجرباتی دوا کے طور پر اختیار کیا ہے۔





یہ تب ممکن ہوا جب کچھ کورونا وائرس کے مریضوں کی تھوڑے وقت میں صحتیابی کے لئے گیلیڈ سائنسز کی طرف سے بنایا گیا اینٹی وائرل پیش کیا گیا، پہلی بار کسی دوا نے اس بیماری کے خلاف قابل اطمینان فائدہ پہنچایا ہے۔





ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں کہا کہ یہ واقعی میں ایک امید افزا صورتحال ہے۔ گیلیڈ کے سی ای او ڈینیل اوڈے بھی ان کے ساتھ تھے۔





او ڈے نے مزید کہا کہ ہم اسپتال میں داخل مریضوں کے لئے اس پہلے قدم سے بہت مطمئن ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ ہم اس بات کو یقینی بنانا چاہتے ہیں کہ مریضوں کو دوائی کی فراہمی میں کچھ حائل نہ ہو۔





اس سے قبل کمپنی نےاعلان کیا تھا کہ وہ 15 لاکھ خوراکیں مفت میں عطیہ کررہی ہے۔





یہ 10 دن کے علاج پر مبنی تقریبا 140،000 مریضوں کے لیےکافی ہے۔





ریمڈیسی ویرجو انجیکشن کے ذریعہ دیا جاتا ہے ، کچھ مریضوں کے لئے پہلے سے ہی دستیاب تھا جنہیں کلینیکل ٹرائلز میں داخل کیا گیا تھا  یا جنہوں نے "ہمدردانہ استعمال" کی بنیاد پر اس کی درخواست کی تھی۔





نۓ اقدامات سے اس کی وسیع پیمانے پر تقسیم ممکن ہو سکے گی اور یہ بڑوں اور بچوں دونوں کے لیے یکساں استعمال کیا جاسکتا ہے جو کووڈ 19 کی شدید حالت میں اسپتال میں داخل ہیں۔





فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن ، جس نے اس کی منظوری دی ہے، کے مطابق شدید خالت سے مراد خون میں آکسیجن کی سطح کم ہو، آکسیجن تھراپی کی ضرورت ہو یا مریض وینٹیلیٹر پر ہو۔





امریکی قومی انسٹی ٹیوٹ برائے الرجی اور متعدی امراض (این آئی اے آئی ڈی) نے بدھ کو ایک ٹرائل کے نتائج کا اعلان کیا جس میں ایک ہزار سے زیادہ افراد شامل ہیں۔





ان کے مطابق اس دوائی کو استعمال کرنے والے مریض 31 فیصد کم وقت میں صحت یاب ہوۓ۔





این آئی اے آئی ڈی کے ہیڈ سائنس دان انتھونی فوکی نے جمعرات کو این بی سی نیوز کو بتایا کہ اگرچہ اعدادوشمار کے لحاظ سے نتائج واضح طور پر مثبت تھے، لیکن درمیانے درجے کے تھے۔





ریمڈیسی ویرکوسب سے پہلے نکسیر بخار ایبولا کے علاج کے لئے تیار کیا گیا تھا، لیکن اس نے دوسری ادویات کی طرح صحتیابی کی شرح میں اضافہ نہیں کیا تھا۔


No comments :