آسٹریلیا کا کراچی ٹیسٹ میں 556-9 پر ٹیم ڈکلیر کرنے کا اعلان
آسٹریلیا نے پیر کو کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں پاکستان کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کے تیسرے روز نو وکٹ پر 556 رنز بنا کر پہلی اننگز ڈکلیئر کردی۔
آسٹریلیا کی جانب سے اوپنر عثمان خواجہ نے سب سے زیادہ 160 رنز بنائے جبکہ ایلکس کیری 93 اور اسٹیو اسمتھ 72 رنز کے ساتھ اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔
پاکستان کی طرف سے فہیم اشرف اور ساجد خان نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔
عثمان خواجہ کی میراتھن 160 اور ایلکس کیری کے کیریئر کی بہترین 93 رنز کی مدد سے آسٹریلیا نے اتوار کو دوسرے ٹیسٹ کے دوسرے روز پاکستان کے خلاف آٹھ وکٹ پر 505 رنز بنا لئے۔
یہ نیشنل اسٹیڈیم میں ذمہ دارانہ کھیل کے مظاہرے کا دن تھا جہاں پاکستان کے گیند بازوں نے رن ریٹ کو قابو میں رکھا لیکن سخت دھوپ میں اپنی تمام محنت کے لئے تین سیشنوں میں صرف پانچ وکٹیں گریں۔
مچل اسٹارک نے اپنے ناقابل شکست 28 رنز کے لئے 95 گیندوں کا سامنا کیا اور آسٹریلیا کے کپتان پیٹ کمنز اختتام پر بغیر کوئ رن بناۓ ناٹ آؤٹ رہے۔


No comments :