پاکستانی ایم بی بی ایس گریجویٹ نے 29 گولڈ میڈل جیت کر نیا
ریکارڈ قائم کر دیا

حافظ ولید ملک اپنے والدین کے ساتھ۔ تصویر۔ سوشل میڈیا
پاکستان میں یقیناً ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں اور اگر آپ میں |
پاکستان سے تعلق رکھنے والے حافظ محمد ولید ملک نے ایم بی بی
ایس کی تعلیم کے دوران 29 گولڈ میڈل جیت کر ایسا ہی کارنامہ انجام دیا ہے۔
میڈیکل اسٹڈیز کے دوران گولڈ میڈل حاصل کرنے کے لیے، ایک طالب
علم کو کلاس میں 85% سے زیادہ سکور یا سب سے زیادہ نمبر حاصل کرنے ہوتے ہیں۔
حافظ محمد ولید ملک نے ایم بی بی ایس کی تعلیم کے دوران 29 گولڈ
میڈل جیت کر نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر میں ایک ریکارڈ قائم کیا ہے۔
اس حوالے سے گولڈ میڈلسٹ اور ورلڈ ریکارڈ ہولڈر حافظ ولید ملک
کا کہنا تھا کہ جب انہوں نے ایم بی بی ایس میں داخلہ لیا تو انہیں پہلے کچھ مشکلات
کا سامنا کرنا پڑا لیکن پھر انہوں نے سخت محنت کی جس کی وجہ سے کامیابی ملی۔
حافظ ولید ملک سے پہلے یہ اعزاز کنگ ایڈورڈ میڈیکل کالج کی طالبہ
کے پاس تھا جس نے ڈاکٹریٹ کی تعلیم کے دوران 23 گولڈ میڈل حاصل کیے تھے۔
پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ (پی جی ایم آئی) اور امیر الدین
میڈیکل کالج لاہور کے کانووکیشن میں ایم بی بی ایس گریجویٹ حافظ محمد ولید ملک نے
29، محمد شیراز نے 21 اور ڈاکٹر اسماء نے 10 میڈلز حاصل کیے۔

No comments :